Daily Mashriq

مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شوکت یوسف زئی

مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شوکت یوسف زئی

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید کے جواب میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسسز ہیں، لاڈلے شریف کے لیے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا، نواز شریف کو ڈبونے کے لیے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کراپوزیشن احتساب چھپانا چاہتی ہے،عوام چوروں کو دوبارہ واپسی کا موقع نہیں دیں گے، اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا۔

متعلقہ خبریں