Daily Mashriq


خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے،وزیراعظم نواز شریف

خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے،وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے،حکومت زندگی کےہرشعبےمیں خواتین کی شرکت کویقینی بنانےکیلئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نواز شریف

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں خواتین کو مساوی حیثیت حاصل ہے، خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے،

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کےخاتمےکیلئے بھی پُرعزم ہیں ، پاکستان میں خواتین کو کام کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں