Daily Mashriq


عابد شیر علی نے عمران خان کو الطاف حسین کا بھائی بنا دیا

عابد شیر علی نے عمران خان کو الطاف حسین کا بھائی بنا دیا

ویب ڈیسک:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان کو الطاف حسین کا چھوٹا بھائی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا کہا ہے کہ عمران خان نا اہل کھلاڑی تھے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہپاکستان میں کھیلوں کے دشمن پھٹیچر خان ہیں۔ عابد شیر علی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر سربراہ تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ایک شخص کے سوا پوری قوم کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے۔ یوٹرن خان نے پہلے پی ایس ایل کے خلاف کام کیا اب انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان خود نااہل کھلاڑی تھے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت پھٹیچر ہے۔ کھلاڑی کی کارکردگی انتخاب عالم سے پوچھنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں