Daily Mashriq


عمران خان اور پرویز خٹک تعصب پھیلا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

عمران خان اور پرویز خٹک تعصب پھیلا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک:وزیر قانون  پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک تعصب ابھارنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف اپنے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر دھیان دیں جہاں ان کی کابینہ نے اپنے وزیراعلیٰ پرویزخٹک پر کرپشن کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک چند ماہ پہلے بھی مسلح جتھوں سمیت وفاقی داالحکومت میں آئے اور اب پنجاب میں تعصب ابھارنے کا جرم کر رہے ہیں، عمران خان اور خیبر پختونخوا میں ان کے وزیر اعلیٰ معتصبانہ بیان دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، پٹھان ہمارے بھائی اور بہت اچھے طریقے سے پنجاب میں رہ رہے ہیں، وہ تعصب پھیلانے والے عناصر کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

متعلقہ خبریں