Daily Mashriq


کابل : فوجی اسپتال پر دہشتگرد حملے کے باعث 38 افراد جاں بحق

کابل : فوجی اسپتال پر دہشتگرد حملے کے باعث 38 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی۔

تصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 5 دہشتگردوں نے حملے میں ایک دہشتگرد نے خود کو گیٹ پر بم سے اڑا دیا جبکہ چار دہشتگرد وں نے ڈاکٹروں کا بھیس بدل اسپتال میں داخل ہوئے اور خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے،

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ مزید معاونت کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز بھی آ پہنچے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں