Daily Mashriq


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا صومالیہ کا ہنگامی دورہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا صومالیہ کا ہنگامی دورہ

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس قحط زدہ ملک صومالیہ کے ہنگامی دورے پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری صومالیہ کے ہنگامی دورے صومالیہ پہنچ گئے انٹونیو گوٹیرس قحط سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینگے۔سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد سے ملاقات کی۔ خشک سالی سے شدید متاثر افریقی ملک صومالیہ پہنچنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہاں لوگ بھوک سے مررہے ہیں جسے روکنے کے لئے دنیا کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صومالیہ میں انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں