Daily Mashriq


 نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

ویب ڈیسک:اسلا م آبادہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 26 فروری کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس عامرفاروق کا تحریرکردہ محفوظ فیصلے کا حکم جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے، عدالت نے سابق وزیرِاعظم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ  سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی 19 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں