بغض پر مبنی فیصلوں سے عزت نہیں مل سکتی،مریم نواز

بغض پر مبنی فیصلوں سے عزت نہیں مل سکتی،مریم نواز

ویب ڈیسک: عمران خان نے اگر خیبر پختونخوا میں کام کیا ہوتا تو  کسی کوساتھ ملا کر کھیلنے اور انگلی کے اشارے کی ضرورت نہ پڑتی،مریم نواز

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد نے فیصلہ سنادیا ہے یہاں کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا، فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) اتنی پھیل چکی ہے کہ آپس میں مقابلہ کرتی ہے لیکن مخالفین کی ٹیم نہیں بننے دیتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ایک جرم یا الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا مگر ایک کے بعد ایک سزا سنائی جارہی ہے، وزارتِ عظمیٰ سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سے علیحدہ کرلیا، انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو سینیٹ الیکشن سے پہلے بلوچستان کی حکومت الٹادی اور پھر (ن) لیگ سے شیر کا انتخابی نشان چھین لیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ پاناما سماعت کے دوران بنچ نےفیصلے سے پہلے گالی دے کر یہ بتادیا کہ فیصلہ کیا آئے گا، سپریم کورٹ نے خود تاریخ میں پہلی بار نیب کورٹ میں ریفرنس درج کرایا اور پھر پاناما بنچ کے ایک ممبر کو نگراں بنادیا تاکہ نیب کہیں غلطی سے ہمیں انصاف نہ دے دے۔

متعلقہ خبریں