Daily Mashriq


پی ایس ایل تھری،لاہور قلندرز کی شکست کا سلسلہ نہ ٹوٹ سکا

پی ایس ایل تھری،لاہور قلندرز کی شکست کا سلسلہ نہ ٹوٹ سکا

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی شاندار بیٹنگ کے باعث لاہورقلندرز ٹیم 163کےٹوٹل کے باوجود با آسانی میچ ہار گئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری کے 18ویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہورقلندرز کو بیتنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرزکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر163بنانے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن لاہورقلندرز کی بالنگ لائن اسلام آباد یونائیٹڈ کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

اسلام آبادیونائیٹڈنےاٹھارویں اوور میں صرف4کھلاڑیوں کے نقصان پر  164رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا.

میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ،جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باعث بدستور آخری نمبر پر ہے۔

یہ میچ ہارنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف سے باہر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں