عمران خان کی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لانے کی تجویز

عمران خان کی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لانے کی تجویز

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسینیٹ کی 13 نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے، اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی سینیٹ کی 13 سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ سینیٹ کا چیئرمین (ن) لیگ سے نہ ہو۔

ایسا ہوا تو نواز شریف کی کرپشن کو چھپانا ان کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی ۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے پاناما کیس سامنے آیا  ہے  (ن) لیگ والے نواز شریف کی چوری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ہر اس ادارے پر حملہ کر رہے ہیں جو ان کا غلام نہیں، یہ کبھی فوج پر حملہ کرتے ہیں تو کبھی سپریم کورٹ پر، یہ جمہوری رویہ نہیں ہے ۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دل بڑا کرکے ہماری حمایت کا اعلان کیا، عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری ملاقات میں ان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو۔

متعلقہ خبریں