Daily Mashriq


حکومتی امیدواروں کے بیانات فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کے مترادف ہیں،اعتزاز احسن

حکومتی امیدواروں کے بیانات فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کے مترادف ہیں،اعتزاز احسن

ویب ڈیسک:حکومتی اراکین کے بیانات فوج کو مداخلت کی برملا دعوت دے رہے ہیں،اعتزاز احسن

سینیٹ میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے فرحت اللہ بابر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’فرحت اللہ بابر کی تقریر سے متفق ہوں کہ عدلیہ کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے، فوج کو طالع آزمائی نہیں کرنی چاہیے اور فرحت اللہ بابر نے یہ بھی درست فرمایا کہ جب ججز اپنے فیصلے میں شاعری لکھتے ہیں تو خوف آتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جج جب زیادہ بولتے ہیں تو تجاوز کرتے ہیں، جب کہ فوج فیض آباد دھرنے والون میں ہزار ،ہزار روپے بانٹ کر  آئین میں کردار سے تجاوز کرتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’اقامہ، پاناما کا فیصلہ منظور نہیں لیکن جب عدلیہ حدیبیہ کا فیصلہ دیتی ہے تو ہمارے لیے وہ منظور ہے، پھر اسے بھی مسترد کرو، یوسف رضا گیلانی سے تو کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانو اور سیٹ سے اترو لیکن جب اپنے لیے یہی فیصلہ آئے تو ’فیصلہ نامنظور‘ کے نعرے لگوائیں

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ’آپ کے جلسوں میں آپ کی حرکات اور  حکومتی اراکین کی باتو ں سے  واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ نے ان پر بڑا نرم ہاتھ رکھا ہے، جو یہ کر رہے ہیں یہ برملا فوج کو مداخلت کے دعوت دے رہے ہیں اور ’میرے عزیز ہم وطنوں‘ کی تقریر کا جواز پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں