Daily Mashriq


اسلام آباد سے اغوا بچہ صوابی سے بازیاب،اغوا کار گرفتار

اسلام آباد سے اغوا بچہ صوابی سے بازیاب،اغوا کار گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ)اسلام آباد پولیس نے صوابی کے علاقہ مینئی میں کارروائی کے دوران5 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل تھانہ گولڑہ شریف اسلام آباد کے علاقہ چونگی نمبر26سے 5 سالہ بابر ولد ارباب سکنہ چمکنی پشاور حال اسلا م آباد کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور مغوی کے والد سے 75لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے، اسلام آباد پولیس نے مینئی صوابی میں کامیاب کارروائی کے دوران بچے کو بازیاب کر کے ایک اغوا کار کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں