Daily Mashriq

افضل کوہستانی کے قتل سے پہلے کی ویڈیوسامنے آگئی

افضل کوہستانی کے قتل سے پہلے کی ویڈیوسامنے آگئی

ایبٹ آباد (این این آئی)کوہستان ویڈیو اسکینڈل کامرکزی کردار افضل کوہستانی نے قتل سے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی، مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جمعرات کو کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کی قتل سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں افضل کوہستانی نے کہاکہ مجھے اور خاندان والوں کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی ، 7سال اس کیس میں گزر گئے مجھے انصاف نہیں ملا۔وا ضح رہے کوہستان میں غیرت کے نا م پرقتل ہونے والی پانچ لڑکیوں کوانصاف دلانے کی خواہش رکھنے والامدعی افضل کوہستانی کوایبٹ آبادکے علاقے گامی اڈاکے قریب فائرنگ کانشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں