Daily Mashriq

وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے عالمی دن پر ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے عالمی دن پر ٹویٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آ ج خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ کھڑی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے خواتین کو کردار ادا کرنا ہے ا س حوالے سے خواتین کو محفوظ سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم دہراتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں