Daily Mashriq

 پشاور میں دو بم دھماکوں میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی

پشاور میں دو بم دھماکوں میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدو د میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئےجبکہ دوسرے دھماکے میں اسکول کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا صبح 5 بجے کے قریب پشاور کے علاقے شمشتو میں  گورنمنٹ مڈل اسکول کے اندرونی حصے میں ہوا۔

دھماکے سے اسکول کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ اسکول   کے باہر دوسرا نصب کیا گیابی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بموں کاوزن 5 سے 6 کلو گرام تھا۔پولیس کےمطابق دھماکہ خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا ۔

وسرا دھماکا انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے قافلے کے قریب ہوا، سی ٹی ڈی کی گاڑی کو خٹکوپل کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے مین 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈِ ی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نےجائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں