Daily Mashriq

ایمانیول میکرون فرانس کے نئے کم عمر ترین صدر منتخب

ایمانیول میکرون فرانس کے نئے کم عمر ترین صدر منتخب

ویب ڈیسک :فرانس کے صدارتی انتخابات میں  39 سالہ اعتدال پسند  امیدوار امیدوار ایمانیول میکرون نے  فرانس کے دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین  کو شکست  دیکر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق میکرون 66صد ووٹ حاصل کیئے ہیں جبکہ  مدمقابل دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین 34 فی صد ووٹ حاصل کر سکیں۔

جیت کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایمانیول میکرون کاکہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ور فرانس کاتحفظ یقینی بنا نے کے ساتھ غریب عوام کےلیےکام کروں گا ۔ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت، جرمنی، برطانیہ، یورپی یونین، اسپین، ڈنمارک، سویڈن، برازیل اور دیگر عالمی ممالک کے رہنمائوں نے کامیابی پر میکرون کو مبارکباد پیش کی ۔ فرانس کے صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین نے شکست قبول کرتے ہوئے انہوں نے نومنتخب صدر کو مبارک باد بھی دی۔ان کا کہناتھا کہ میکرون کی فتح میں ہمارے لیے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانس کے عوام کی رائے کا احترام کرتی ہیں۔آئندہ ماہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں وہ مضبوط حزب اختلاف کا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں