Daily Mashriq

ہمارے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے،ہمیں کونے سے لگا دیا ہے، پیمرا سربراہ ابصار عالم

ہمارے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے،ہمیں کونے سے لگا دیا ہے، پیمرا سربراہ ابصار عالم

ویب ڈیسک:مجھ سمیت پیمرا کے تمام عملےکو دھمکیاں مل رہی ہیں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے، وزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف دھمکیوں کا نوٹس لیں۔پیمرا سربراہ ابصار عالم

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے کے سربراہ ابصار عالم کا کہنا تھا کہ مختلف جگہوں سے ان

دھمکیاں مل رہی ہیں اس صورتحال میں ہمارا کام کرنا مشکل ہے، معاملہ سنگین ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ابصار عالم نے دھمکی آمیز فون کالوں کی ریکارڈنگ بھی سنوائی اور متعلقہ حکام سے تحقیقات اور ملوث افراد کے خلا ف کارراوائی کا مطالبہ کیا۔ابصار عالم نے وزیراعظم نواز شریف، چیف جسٹس ثاقب نثار، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ  ان دھمکیوں کا نوٹس  لیں ۔

ابصار عالم نے کہا کہ ہمیں کونے سے لگا دیا ہےمیڈیا پاکستان کا چوتھا ستون ہے، پاکستان کے آئین کے تحت کام کرنے والے ادارے کے ملازمین کو جان کی دھمکیاں ملتی رہیں تو ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہوجائے گا ہم نے وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے، تمام ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت مانگا جو نہیں ملا اس لئے پریس کانفرنس کرنا پڑی۔

متعلقہ خبریں