Daily Mashriq


پشاور کے بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی

پشاور کے بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور محنت کش کی جان لے لی

پشاور: بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پشاور میں زیر ِ تعمیر بی آر ٹی  منصوبہ جیسے جیسے تاخیر کا شکار ہورہا ہے اس کی لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی بڑھ رہے ہیں، گزشتہ دنوں بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے حادثے کے بعد آج ایک مزدور جان سے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  رینگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں سائیکل ٹریک پر لوہے کے گاڈر منتقلی کے دوران کرنٹ لگنےسے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا  جس کی شناخت منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو جہلم کا رہائشی  ہے۔

واقعے پر بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور منصوبے کی کمپنی کے ٹھیکدار کے ساتھ کام کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں