Daily Mashriq

 بنگلور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو سٹنٹ مین ہلاک ہوگئے

بنگلور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو سٹنٹ مین ہلاک ہوگئے

(سید سیف اللہ)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو سٹنٹ مین ہلاک ہوگئے۔کنّڑ زبان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ کرنے والے انیل ورما اور راگھو ادے نے ہیلی کاپٹر سے پانی میں چھلانگ لگائی، یہ چھلانگ 60 فٹ کی بلندی سے لگائی گئی تھی اور اور انھیں 200 فٹ تیر کر کنارے آنا تھا تاہم دونوں تیر نہیں سکے اور ڈوب گئے۔پولیس نے فلم سازوں کے خلاف لاپرواہی برتنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔کنڑ سینیما کے معروف اداکار دنیا وجے نے بھی سٹنٹ مین کے ساتھ چھلانگ لگائی تھی لیکن وہ بغیر کسی چوٹ کے تیر کر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں