Daily Mashriq


’پاناما گیٹ کی تحقیقات وزیراعظم سے شروع ہوگی‘

’پاناما گیٹ کی تحقیقات وزیراعظم سے شروع ہوگی‘

ڈیسک: سپریم کورٹ اب تک پاناما گیٹ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام پر غور کررہی ہے لیکن عدالت عظمیٰ نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ وہ اسکینڈل کی تحقیقات وزیر اعظم سے شروع کرکے اسے ایک ٹیسٹ کیس بنانا چاہتی ہے کیوں کہ وزیراعظم نے رضاکارانہ طور پر خود کو احتساب کے لیے پیش کیا تھا اور بحیثیت وزیر اعظم ان کی ذمہ داریاں دیگر لوگوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی پاناما گیٹ کی سماعت کے دوان چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسکینڈل میں ملوث دیگر لوگوں کی جان چھوٹ جائے گی، ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی‘۔

متعلقہ خبریں