Daily Mashriq

'ڈر لگے گا اگر میری بیٹی اداکارہ بننا چاہے, شاہد کپور

'ڈر لگے گا اگر میری بیٹی اداکارہ بننا چاہے, شاہد کپور

ڈیسک:شاہد کپور کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے ۔

اکثر افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد اسی شعبے میں ان سے زیادہ شہرت اور کامیابی حاصل کرے جس کا وہ حصہ ہوں، تاہم بولی وڈ اداکار شاہد کپور ایسا نہیں چاہتے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہد کپور سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کی بیٹی بھی اداکار بننا چاہیں تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے سوچ کر بھی ڈر لگے گا اگر میری بیٹی میرے پاس آئے اور کہے کہ وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی ہے، یہ ایک بہت مشکل کام ہے'۔

متعلقہ خبریں