Daily Mashriq

 امید ہے نیوزی لینڈ میں کارکردگی اچھی رہیگی ، آرتھر

امید ہے نیوزی لینڈ میں کارکردگی اچھی رہیگی ، آرتھر

ڈیسک: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بھی انگلینڈ جیسی ہی ہوں گی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ پہنچی ہے جہاں اسے متحدہ عرب امارات کی سلو وکٹوں سے یکسر مختلف سیمنگ وکٹوں کا چیلنج درپیش ہو گا۔

کیویز کے دیس پہنچنے کے بعد گرین شرٹس نیلسن میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف جمعہ سے ہونے والے تین روزہ وارم اپ میچ کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں اور مکی آرتھر کو امید ہے کہ انگلینڈ کی طرح پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح  رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان وارم اپ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں