Daily Mashriq


ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری،ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری،ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ڈیسک:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ 

لائن آف کنٹرول پربھارتی جنگی جنون قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح بھی قابض بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقوں چتر، ہنڈلی اور گاہی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بنڈلی میں واقع ایک اسکول کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے داغا گیا ایک مارٹر گولہ عین اس وقت آگرا جب وہاں بچے تعلیم حاصل کررہے تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں