Daily Mashriq

سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی نوٹی فکیشن جاری،

سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی نوٹی فکیشن جاری،

ڈیسک:محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کےلئے معطل کردی جائیں۔

متعلقہ خبریں