Daily Mashriq

 امریکا میں نئے صدر کے لیے ووٹنگ،

امریکا میں نئے صدر کے لیے ووٹنگ،

ڈیسک:صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو کل 538 میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرنے ہوں گے اور اگر کوئی بھی امیدوار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل نہ کرسکا تو معاملہ ایوان نمائدگان میں جائے گا جو ٹاپ تھری امیدواروں میں سے صدر کا انتخاب کرے گی۔

امریکا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد رواں برس 20 کروڑ تک پہنچ گئی تھی جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

2012 کے انتخاب میں 24 کروڑ 10 لاکھ افراد ووٹنگ کی عمر کو پہنچ چکے تھے تاہم صرف 12 کروڑ 91 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا اور ٹرن آؤٹ 53.6 فیصد رہا تھا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی نے ریاست نیویارک میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کے روز اہم انتخابی حلقوں کے دورے کیے اور ووٹرز کو قائل کرنے کی آخری کوشش کی تھی۔

متعلقہ خبریں