Daily Mashriq

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور مختلف امور زیر غور آئے۔شرکاء کوحکومت کی جانب سے کی جانیوالی قانون سازی اور انصاف کی جلد فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس کو میڈیکل کمیشن بل کےاہم نکات اور صحت کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق بریف کیا۔

متعلقہ خبریں