Daily Mashriq

موسمی تبدیلی اور ڈپریشن!

موسمی تبدیلی اور ڈپریشن!

ڈپریشن یعنی ذہنی تناو عام طور پرکسی نہ کسی مشکل کے باعث ہرشخص کی زندگی کاحصہ ہے اور بہت کم لوگ اس صورتحال سےخود کوبچا کر نکلنےمیں کامایب ہوپاتے ہیں۔ 

ڈپریشن کی ایک عام وجہ موسم کابدلنا بھی تحقیق سے ثابت ہوئی ہےجسے موسمی یا سیزنل ڈپریشن کی قسم کہاجاتا ہے۔ 

عام طور پر دیکھا گیاہے کہ کچھ افرادموسم کے بدلنےپرسیزنل ڈپریشن کاشکار ہوجاتے ہیں جن کی علامتیں موڈ میں واضح تبدیلی یاچڑچڑاپن، بہت زیادہ چپ رہنا یاہر بات میں غصےکااظہار کرنابھی سیزنل ڈپریشن کی وجوہات ہوتی ہیں۔ 

سردیوں کاموسم اپنی جوبن پر ہے اور ایسی صورت میں بلاوجہ اگرآپ میں بھی چڑچڑے پن اور غصے کی علامتیں ظاہرہونے لگین تو سجھ جائیں کہ آپ بھی سیزنل ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ 

ماہرین کاکہناہے کہ صرف موسم سرما ہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کو موسم بہار اور گرمیوں کی شروعات میں بھی ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ کو موسم سرما کے دوران ڈپریشن شدت سے محسوس ہوتاہے۔ 

موسم سرمامیں ڈپریشن جیسےمرض میں زیادہ تروہ لوگ مبتلاہوتےہیں جوسورج کی روشنی کےلیےزیادہ حساس ہوتے ہیں۔ سردیوں میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں اورشدید خشک سردی میں دھوپ کی شدت میں بھی کمی آجاتی ہےاور سورج کی روشنی کم ملنے سےایسے افرادڈپریشن کاشکارہوجاتے ہیں۔ جس سے ان کے روزمرہ کے کام کی رفتار اور موڈ دونوں میں واضح تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں۔ 

ایک امریکی تحقیق کے مطابق امریکا میں موسمی ڈپریشن سےتقریباً10ملین افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں عورتوں میں یہ علامتیں 18 سے 30سال کے دوران مردوں کےمقابلے میں کئی گنا زیادہ ظاہر ہوتی ہیں۔ 

اگر آپ بھی موسمی ڈپریشن کا شکار ہیں تو ڈریے مت، ماہرین اس حوالے سےچند مخصوص چائے کا ذکر کرتے ہیں، جو مردوں اور خواتین کوڈپریشن سےنجات دلا سکتے ہیں۔ 

سبزچائےتحقیق سے ثابت ہواہے کہ سبز چائےڈپریشن سےراحت دلانے میں اکسیر کا مقام رکھتی ہے۔ سبز چائےسیاہ چائے کی نسبت زیادہ مفید ہےجس میں موجودایسےقدرتی اجزا ہیں جوبیشتربیماریوں سے لڑنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں۔ 

ماہرین سبز چائے کو موسمی ڈپریشن کے لیےبہترین قرار دیتے ہیں۔ سبز چائے میں میںتھینائن نامی امائنو ایسڈکی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔جبکہ تھینائن ذہنی یا اعصابی تناؤ میں کمی لاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈپریشن میں مبتلاافرادکوسبزچائے کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ 

پودینے کی چائےپودینےکی چائےبہت لذیذ اورخوشبودارہوتی ہے۔ پودینےکی چائےکو سردیوں میں گرم جبکہ گرمیوں میں ٹھنڈا کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ بستر پر جانے سے قبل پودینے کی چائے استعمال کریں تو موسمی ڈپریشن سے منسلک بےخوابی اور نیند کی کمی جیسے مسائل سے پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔ 

بابونہ کی چائےبابونہ کی چائےڈپریشن اورذہنی اضطرب سےبچاومیں مددگار ثابت ہوتی ہے۔امریکی یونیورسٹی میں کی گئی ریسرچ کے مطابق ذہنی اضطراب میں مبتلا مریضوں کوبابونہ کی چائے کا استعمال کروایا گیاجس کے نتیجے میں 57 فیصد افراد میں بے چینی کی شرح میں 50فیصد افرادکوذہنی اضطراب سےبچنے میں مدد ملی۔ 

روزمیری کی چائےروزمیری ایک قسم کی جڑی بوٹی ہےجس کی چائےکو موسمی ڈپریشن سے متاثرہ افراد کےعالج کیلئے بھی استعمال کیاجاتاہے۔ ماہرین کاکہناہے روزمیری کے پودے کی خوشبو سونگھنے سے نہ صرف بچوں اور بڑوں کی یادداشت بہترہوتی ہے بلکہ ایک خاص قسم کی پرسکون کیفیت کا احساس ہوتا ہے، یہ احساس ڈپریشن میں کمی لاتا ہے۔

متعلقہ خبریں