Daily Mashriq

پشاوریونیورسٹی کاریکارڈدسمبرتک آن لائن ہوجائے گا،ڈاکٹر آصف

پشاوریونیورسٹی کاریکارڈدسمبرتک آن لائن ہوجائے گا،ڈاکٹر آصف

پشاور( کیمپس رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کا کانوکیشن 2019 برائے سیشن 2017جامعہ پشاور کے کانووکیشن ہال میں منعقد ہوا۔ کانوکیشن میںگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی عدم موجودگی میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے250 طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔جن میں ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ کی ڈگریاں شامل تھیںجبکہ21پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو گولڈ مڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پروی سی ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ ڈگریوں اور کورس ورک کی تکمیل کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو سافٹ سکلز اور کریٹکل تھنکنگ میں عبور حاصل کرنا ہوگا کیونکہ یہ تعلیمی وژن بانی پاکستان محمد علی جناح نے نوجوان نسل کو70 سال قبل دیا تھا اور جامعہ پشاور انکی فکری سوچ کی تکمیل کے مشن پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ جامعہ پشاور میں سمارٹ و سیف آئی ٹی نیٹ ورکنگ کی بدولت 1200پوائنٹ پر انٹرنیٹ کی سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ جامعہ پشاور کی تاریخ میں پہلی بار بی ایس ماسٹرز کے داخلے کیمپس مینجمنٹ سافٹ ویئر کے تحت کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہیں جبکہ تمام 52 شعبہ جات کا ریکارڈ بھی دسمبر تک آن لائن ہوجائیگا اس موقع پر انھوں نے 50لاکھ روپے کے عطیات جمع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منظور احمد ، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر بخت جہاں اور فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طاہر شاہ سمیت جامعہ پشاور کے سینٹ و سینڈیکیٹ ممبران سمیت دیگر سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات کے والدین و عزیز اقارب نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں