Daily Mashriq

اسلامیہ کالج ، 10 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

اسلامیہ کالج ، 10 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

پشاور( کیمپس رپورٹر)ا سلامیہ کالج پشاورکے 10 خوش نصیب کلاس تھری ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔ جن میں حسیب اللہ،نوراللہ،لطف اللہ،سمیعہ بیگم'فاروق احمد،شاہ محمد، رحمدل،یونس خان، کامران عباس اور امان اللہ شامل ہیں۔ گزشتہ روز قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی وی سی پروفیسرڈاکٹر نوشاد خان جبکہ پروگرام کی صدارت سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے اسلامیہ کالج کیلئے بڑے بڑے پراجیکٹس لائے ہیں اور اسلامیہ کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ملازمین کا کام قانون،ایکٹ اور سٹیچیوٹس کے مطابق ممکن ہو، ان کو ان کا حق ملے گا۔ اور کسی حال میں کوئی غیر قانونی فیصلہ نہیں کرونگاوائس چانسلر نے واضح کیا کہ میں اسلامیہ کالج کو دونگا ،اسلامیہ کالج سے لونگا نہیں پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے خطاب میں کہا کہ کلاس تھری ملازمین نے اسلامیہ کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں