Daily Mashriq


افغانستان کے شہر جلال آباد میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا

ویب ڈیسک:افغان حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد جلال آباد شہر میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ننگر ہار کی مداخلت کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 40 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا، جس کے بعد ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے جلا ل آباد قونصل خانہ پہنچ گئے۔

قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ننگر ہار کی مداخلت کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

متعلقہ خبریں