Daily Mashriq


نواز شریف کی سربراہی میں نون لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

نواز شریف کی سربراہی میں نون لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک:سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس،حکومتی کارروائیوں کے مقابلے میں جوابی حکمت عملی تیارکرنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر، سردارایازصادق، چوہدری شیرعلی، امیر مقام اورانجنئیر خرم دستگیر خان سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری پرتحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، اکثریت نے سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کرنیب اقدام کے خلاف احتجاج کی رائے دی جب کہ پارٹی اکثریت نے نیب اقدام کوسیاسی و انتقامی کارروائی قراردے دیا۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق فیصلوں سمیت ضمنی انتخابات کے لیے این اے 124 کی انتخابی مہم پربھی بات چیت کی گئی۔

 واضح رہے کہ نوازشریف نے گزشتہ روزنیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی تھی، جس میں شہبازشریف اپنے موقف پرقائم رہے اورکہا کہ میں نے قوم کی خدمت کی ہے، ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی۔

متعلقہ خبریں