Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان کیجانب سے صاف اور سربز مہم کا آغاز

وزیراعظم عمران خان کیجانب سے صاف اور سربز مہم کا آغاز

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان کی ملک گیر صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت عوامی حمایت کے بغیر مسائل حل نہیں کر سکتی، 40 ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے ہر سال مرتے ہیں۔

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیرکوئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی، کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیرہیں،  صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں، 40 ہزاربچے صرف گندگی کی وجہ سے ہرسال مرتے ہیں، کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے جب کہ دنیا بھرمیں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر بڑے کام کا پہلے تصور بنتا ہے، اگرہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، اپنے بچوں کو ماحولیات اورصفائی سے آگاہ کرنا ہے، بچوں کو بتائیں گے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے، صفائی مہم میں تحصیل کی سطح پرمقابلہ کرایا جائے گا جب کہ صفائی مہم میں حکومت، سول سوسائٹی، طلبہ سب شریک ہوں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے کہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اورکلین پاکستان مہم کے ایمبسڈر بھی بنائے جائیں گے، پٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنز کو بیت الخلا صاف رکھنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ علماءسے درخواست کرینگے کہ جمعہ کو مساجد سے صفائی کیلیے اپیل کریں

متعلقہ خبریں