Daily Mashriq

خیبر پختون خوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض اسپتال میں داخل

خیبر پختون خوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض اسپتال میں داخل

پشاور: خیبر پختون خوا میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریضوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جب کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4400 سے زائد ہوگئی۔

صوبے بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 نئے مریضوں کو علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 3 نئے مریضوں سمیت 12، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 6 نئے مریضوں سمیت 27 افراد، بونیر میں 1، مردان ایم ایم سی میں ڈینگی کے 14 نئے مریضوں سمیت 37 افراد زیر علاج ہیں۔ اسی طرح کوہاٹ ڈی ایچ کیو میں 9 نئے مریضوں سمیت 18  افراد، ہری پور میں 6 نئے مریضوں سمیت 27 افراد زیر علاج ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4406 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے مزید 43 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے  پشاور میں 9 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2058 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں