Daily Mashriq


پاکستان اورچین کامشترکہ طورپردہشتگردی سےنمٹنےپراتفاق

پاکستان اورچین کامشترکہ طورپردہشتگردی سےنمٹنےپراتفاق

ویب ڈیسک:خطے میں دہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں پاکستان اور چین مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ ہیں، پاکستان چین وزرائے خارجہ

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چین کے وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں، وانگ ژی پاکستان کے دیرینہ دوست ہیں، ہمیشہ پاکستان کوسپورٹ کیا ، پاک چین دوستی کو عوام کی پھرپور حمایت حاصل ہے شاہ محمود قریشی  نے کہا چینی وزیر خارجہ نے نومبر میں وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، ہم نے بھی چینی صدر اور وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

 وفاقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، چین نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔

پریس کانفرنس کےدوران چینی وزیر خارجہ نے کہاہےکہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی پاکستان کے دورے کا مقصد نئی حکومت کیساتھ رابطے بڑھانا ہے، چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو نومبر میں دورہ چین کی دعوت دی ہے۔

 وانگ ژی کا کہنا تھا صاف پانی اور تعلیم غربت کےخاتمےسمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرتے رہیں گے

 

متعلقہ خبریں