Daily Mashriq


ڈی آئی خان میں دردناک حادثہ،7افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈی آئی خان میں دردناک حادثہ،7افراد جان کی بازی ہار گئے

 ویب ڈیسک: ڈیرااسماعیل خان میں ایف آر درازندہ کے قریب سرخ ڈگر کے مقام پر کاراورٹرک کے درمیان تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 عورتیں 2 بچے اورڈرائیورسمیت 2مرد شامل ہیں۔ذرائع کےمطابق کار کرک سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

متعلقہ خبریں