Daily Mashriq


 کے پی میں نیا بین الاقوامی ائیر پورٹ بنانے کی ضرورت

کے پی میں نیا بین الاقوامی ائیر پورٹ بنانے کی ضرورت

باچاخان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و مرمت کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر فیصلوں کو خوش آئند ضرور قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ہی اس امر پر بھی توجہ کی ضرورت ہے کہ پشاور ائیر پورٹ سیکورٹی اور حساس علاقے میں گھر ے ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے ناقابل رسائی بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مسافروں کی بڑی تعداد ان وجوہات کی بناء پر باچاخان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے آمد ورفت سے کتراتی ہے روات اسلام آباد کے جدید بین الاقوامی ائیر پورٹ کی تعمیر کے بعد باچاخان ائیر پورٹ کی اہمیت وافادیت کے مزید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ا س لئے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ سی پیک کی وجہ سے ہوائی سفر کی بڑھتی ضروریات اور مسافروں کے ممکنہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے کسی موزوں مقام پر نیا اور جدید ائیر پورٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کرلی جاتی کیونکہ آبادی اور حساس مقامات میں گھرے ہونے کے علاوہ موجودہ ائیر پورٹ کوسیکورٹی وجوہات کی بناء پر پروازوں کو بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کم از کم اس کا خطرہ و خدشہ ضرور رہتا ہے ۔بنا بریں ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ ائیر پورٹ کو بہتر بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی معیار کے ائیر پورٹ کیلئے جگہ کی تلاش اس کے انتخاب اور نیا و جدید ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی مرتب کرنے کی ضرور ت ہے ۔

متعلقہ خبریں