Daily Mashriq


مسلم لیگ ن علاقائی جماعت ہے، مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ ن علاقائی جماعت ہے، مولا بخش چانڈیو

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن وفاقی جماعت نہیں،علاقائی سوچ والی جماعت ہے، مولا بخش چانڈیو

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دھمکیاں ایک عرصے سے دے رہے تھے،عملدرآمد اب ہورہا ہے۔پیپلز پارٹی کے تین رہنماؤں کو غائب کردیا گیا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ سندھ میں بلوچستان جیسے اقدامات نہ کیے جائیں،کسی کو لاپتہ کیا ہے تواسے عدالت میں پیش کرکے جرم بتائیں ،گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا حکمران پاناما لیکس میں پوری طرح پھنس چکےہیں۔ن لیگ جھگڑے کی سیاست کو جنم نہ دے،صوبوں کے اعتماد کےبغیر وفاق نہیں چل سکے گا، مسلم لیگ ن وفاقی جماعت نہیں ، علاقائی سوچ والی جماعت ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہااگر گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں