Daily Mashriq

ملیحہ لودھی کی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ملیحہ لودھی کی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیدا ہونے والے بحران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈیکارلو سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ جموں کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران کو سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل کرنے کو یقینی بنائے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کوواضح کرتا ہے۔

 واضح رہے کہ  ملیحہ لودھی نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی تھی اور انہیں کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران سے آگاہ کیاتھا، جب کہ دوروزقبل اسی حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی سلامتی کونسل کی صدر سے بھی ملاقات کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں