Daily Mashriq

آزادی کپ خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

آزادی کپ خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

پشاور: خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آزادی کپ خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ گرلز انڈر 15 کوارٹرز فائنل میں مائرہ حسین نے اریشہ کو گیارہ تین، گیارہ آٹھ، مناحل نے منیشا کو گیارہ آٹھ، گیارہ دو، مہوش نے حیا کو گیارہ سات، گیارہ پانچ، ثناء بہادر نے حفصہ کو گیارہ چھ، گیارہ پانچ، بوائز انڈر 11 کوارٹرز فائنل میں حارث زاہد نے عبداللہ زمان کو گیارہ سات، گیارہ سات، گیارہ تیرہ، گیارہ تیرہ، گیارہ آٹھ، سیف اللہ ترین نے اذان خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ دو، گیارہ تین، ابراہیم زیب نے حمزہ سجاد کو گیارہ چھ، گیارہ پانچ، گیارہ نو، عمیر عارف نے سیف اللہ بہادر کو گیارہ پانچ، گیارہ چار، گیارہ چھ، انڈر 13 میں عبید اللہ افضل نے محمد حذیفہ کو گیارہ پانچ، گیارہ چار، گیارہ ایک، سخی اللہ ترین نے ہریرہ خان کو آٹھ گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ تین، گیارہ چھ، مبین خان نے ماجد احمد کو گیارہ نو، گیارہ چھ، بارہ دس، صبور خان نے مفرق علی شاہ کو گیارہ تین، گیارہ چار، گیارہ دو، انڈر 15 می محمد اذان خلیل نے ادریس خان کو گیارہ دو، گیارہ ایک، گیارہ چار، حسن زاہد نے دائود بابر کو گیارہ پانچ، بارہ دس، تیرہ گیارہ، مطاہر علی شاہ نے شعیب افضل کو آٹھ گیارہ، گیارہ سات، گیارہ چار، گیارہ چھ اور یاسین خٹک نے شہزاد کو گیارہ دو، گیارہ ایک، گیارہ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ خبریں