بالی ووڈ بھی جنید جمشید کی موت پر سوگوار

09 دسمبر 2016 (14:42)

ڈیسک:جہاز حادثے کا شکار ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کے انتقال پر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے،،

 وہیں بھارتی فلم نگری کے بھی کئی فنکارو ں نے اس سانحے پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ روز حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے نعت خواں جنید جمشید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رشی کپورنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ،،،

کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،۔

اور اس واقعے نے ہم سے جنید جمشید جیسے انسان کو چھین لیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ صوفی چوہدری نے بھی جنید جمشید کی موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ان کے ساتھ گیت گایا ہے۔

اور وہ پاپ کے آئیکون سمجھے جاتے تھے، بالی ووڈ اکارہ نے جنید جمشید سمیت وفات پا جانے والے تمام افراد کے لیے دعا بھی کی  

مزیدخبریں