دورہ آسٹریلیا یاسر ان فٹ، محمد اصغر متبادل کے طور پر طلب،

دورہ آسٹریلیا یاسر ان فٹ، محمد اصغر متبادل کے طور پر طلب،

ڈیسک:اسٹریلیا میں پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میچ میں عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی شرکت مشکوک،۔

ٹیم انتظامیہ نے یاسر شاہ کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے17سالہ لیفٹ آرام اسپنر محمد اصغر کو طلب کر لیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی منظوری سے محمد اصغر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو اسکواڈ میں 17ویں رکن ہوں گے۔

محمد اصغر کی سلیکشن کے بعد ایک اور لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر کے کیئر یئر پر سوالیہ نشان آگیا ہے۔

محمد اصغر پہلی بار پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔محمداصغر کا تعلق چمن سے ہے۔

اصغر جو دو دن پہلے بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کے لئے ڈھاکا گئے تھے،۔

وہ جمعرات کی شام کراچی پہنچ گئے۔اور جمعے کو کراچی سے براستہ دبئی روانہ ہو ں گے۔

متعلقہ خبریں