امریکا کےساتھ مضبوط تعلقات بناناچاہتے ہیں،طارق فاطمی

امریکا کےساتھ مضبوط تعلقات بناناچاہتے ہیں،طارق فاطمی

ڈیسک:واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین اورامریکی حکومتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی کا کہنا تھاکہ ،،،

امریکا سلامتی اور اقتصادی شعبے میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔

 اور ہم  مستقبل میں بھی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہزاروں پاکستانی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں نے قربانی دی۔

 اور آج بھی دہشت گردی کے خاتمے تک پوری قوم اور افواج پاکستان پرعزم ہیں۔

 جبکہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل کے حل میں کردار کا عزم حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ خبریں