Daily Mashriq


سندھ کے عوام کو زرداری کی گرفت سےچھڑوائیں گے،عمران خان

سندھ کے عوام کو زرداری کی گرفت سےچھڑوائیں گے،عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ ہفتے کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا ہے دورے کے دوران کراچی کی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ  کراچی آرہے ہیں۔کراچی آکرعوام سے مل کرزرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔عمران خان  کا کہنا تھا  زرداری اور ٹولے سے سندھی کےعوام تنگ آچکے ہیں،ان کا کہنا تھا سندھ میں پیپلز پارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے سندھ کو زرداری اور اسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائیں گے.

 

 

 

متعلقہ خبریں