Daily Mashriq


عمران ،زرداری اور قادری جمہوریت کو ڈبونے کیلئے  متحد ہوگئے،خواجہ سعد رفیق

عمران ،زرداری اور قادری جمہوریت کو ڈبونے کیلئے  متحد ہوگئے،خواجہ سعد رفیق

ویب ڈیسک:وزیر ریلوے خواجہ   سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین ہمیں ہرانے اور دباو میں لانے کیلئے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

لاہورمیں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  ملک میں پرونوازشریف اوراینٹی نوازشریف سیاست چل رہی ہے ۔ ن لیگ آئین اورووٹ کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے سول بالادستی اورآئین کی بالادستی سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ان  کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی کی بات کرنےکیلئےقیمت اداکرناپڑتی ہے پیپلز پارٹی پرتنقیدکرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی جماعت سندھ کی لوکل جماعت بن چکی ہے پیپلزپارٹی پگھل چکی ہے پیپلزپارٹی اب لاکھوں سےہزاروں ووٹوں پرآچکی،سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین حدودکراس کرکےجمہوریت کونقصان پہنچارہےہیں ہمارےخلاف جلسوں سےانکی سیاسی حیثیت کااندازہ ہوتا ہے حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہےلیکن پیپلزپارٹی رکاوٹ بنی ہوئی ہے،سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ  کچھ سیاسی اورغیرسیاسی کردارطاہرالقادری سےمل رہےہیں سیاسی صف بندی پراعتراض نہیں یہ انکاحق ہےحالات سےگھبرانےوالےنہیں  حالات خراب ہوئے تو مزاحمت کریں گے  ۔

متعلقہ خبریں