Daily Mashriq


ملک سے دھرنوں کی سیاست کا خاتمہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، چوہدری نثار

ملک سے دھرنوں کی سیاست کا خاتمہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، چوہدری نثار

ویب ڈیسک: دھرنوں کی سیاست خاتمہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے،چودھری نثار علی خان۔

ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ماضی میں دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نے نہیں حکومت نے دی، پہلے دھرنے میں نوازشریف نے مداخلت کرکے دھرنے کی اجازت دی، میں ریڈ زون میں اجازت دینے کے خلاف تھا مگر اس وقت کے وزیراعظم نے اس کی اجازت دی، وہ پہلَے دھرنے کے وقت سے کہہ رہے ہیں اگر آج ہم نے یہ روایت ڈال دی تو پھرچند لوگوں کا جتھہ آئے گا اور اپنے مطالبات دہرائے گا، ملک کو اگرآگے بڑھنا ہے تو ہمیں دھرنوں کا باب مکمل طورپربند کرنا ہوگا، نہیں تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی اور ہر جتھہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گا۔

چوہدری نثارعلی خان نے مزید کہا کہ  پولیس اورایف سی کے پاس دھرنے کو روکنے کی صلاحیت موجود ہے۔ 2014 میں عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنے کے 14 ہزار مظاہرین کو اسی پولیس اور ایف سی نے روکا۔

متعلقہ خبریں