Daily Mashriq


زرداری کا احتساب عالت میں نہ کیاگیا توعوام کرے گی، شہباز شریف

زرداری کا احتساب عالت میں نہ کیاگیا توعوام کرے گی، شہباز شریف

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو وہ ہر سزا بھکتنے کیلئے۔

حویلی بہادر شاہ میں ایل این جی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نیب کے نئے چیرمین پنجاب کی صرف56  نہیں بلکہ 56 ہزار سرکاری کمپنیوں کا بھی احتساب کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، کرپشن کے بھوت کو کنٹرول کرنے کیلیے وہ قانون بنائیں جو سب کیلیےیکساں ہو، ہمارےاحتساب کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، جنھوں نے ملک کو کنگال کیا ان سےکوئی نہیں پوچھےگا، عدالتوں اور نیب نے زرداری کا احتساب نہ کیا تو پھر عوام کی عدالت احتساب کرے گی۔

متعلقہ خبریں