Daily Mashriq


ماہرہ خان نے پر کشش خواتین کی دوڑمیں کئی نامور ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماہرہ خان نے پر کشش خواتین کی دوڑمیں کئی نامور ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ویب ڈیسک:بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں  اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے.

تین روز قبل برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی.لسٹ کے مطابق پہلے نمبر پریانکا چوپڑا ،دوسرے نمبر پر نیحاشرما ،نمر 3 پردیپیکا پاڈوکون ،چوتھی پوزیشن پر عالیہ بھٹ جکبہ خوبصورت ناموں کی اس دوڑ میں پاکستان کی خووبرو اداکارہ ماہرہ خان نے پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ماہرہ خان نے اس دوڑ میں یقینی طور پر کئی نامور ناموں جیسا کترینہ کیف ، ایشوریہ رائے کرینہ کپور  کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں