Daily Mashriq

خسرہ سے ایک لاکھ 40 ہزارافراد ہلاک، عالمی ادارہ صحت

خسرہ سے ایک لاکھ 40 ہزارافراد ہلاک، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں دنیا بھر میں خسرہ ایک لاکھ 40 ہزا افراد ہلاک ہوئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ہے، ہلاک اور متاثرہ مریضوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نے گزشتہ روز بتایا کہ 2018ء میں خسرہ سے ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہلاک ہوئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے، مرنیوالوں میں بڑی تعداد 5 سال سے کم عمر کے ان بچوں کی ہے جنہیں خسرہ سے بچاؤ کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ویکسین کے ذریعے بچا جاسکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کا فوت ہوجانا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے، رواں سال صورتحال مزید ابتر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں