Daily Mashriq

دسمبرآتے ہی اے پی ایس شہداء کے ورثاء کے زخم پھرسے تازہ

دسمبرآتے ہی اے پی ایس شہداء کے ورثاء کے زخم پھرسے تازہ

پشاور(کرائمزرپورٹر)سولہ دسمبر کے آتے ہی الطاف حسین اور اسکے خاندان کے زخم پھر سے تازہ ہوجاتے ہیں،الطاف حسین کے چار بچے تھے جن میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیںالطاف حسین آج بھی اے پی ایس میںپڑھاتے ہیںاس بدقسمت دن وہ اپنی خولہ کو میڈم سعدیہ خٹک کے حوالے کرکے دوسرے بچوںکو بچانے چل پڑے تھے ا لیکن نہ اپنی بچی کو بچا سکا اور نہ دوسرے طالب علموں اور خود اسوقت شدید زخمی ہوگئے جب تین دہشت گردوں نے اسکی طرف آکر اس پر فائرنگ کھول دیا۔ اسکے درجنوں طالب علم اور کولیگ اس حملے میں مارے گئے اور اپنے پیچھے اپنے والدین اور پیاروں کو روتا اور بلکتا ہوا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جاسوئے۔

متعلقہ خبریں