Daily Mashriq


2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا،وزیر اعظم

2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا،وزیر اعظم

ویب ڈیسک:وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5اعشاریہ5 تک لے گئے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے خصوصی صنعتی زون قائم کررہےہیں،آپ کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا لیکن آج پاکستان تیزی سے کر رہا ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، حکومت منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، یہاں کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، سیاسی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔

  اجلاس میں  اٹلی،سنگا پور،برطانیہ،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،سویڈن اورچین کے نمائندے سمیت 14 ملکوں کی نامورکمپنیوں کے38 ایگزیکٹوزشریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں